ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی جارح اتحاد یمن میں جنگ جاری رکھنے کا خواہاں ہے: یمنی وزیراعظم

صنعا:یمن کے وزیراعظم عبدالعزیز صالح بن حبتور نے ریڈ کراس سوسائٹی کے علاقائی سربراہ مارٹن شوپ سے ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی جارح اتحاد جنگ کو جاری رکھنے اور یمنی عوام کو غریب تر بنانے کے لئے اپنے تمام وسائل اور سفارتی اور میڈیا ذرائع کا استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ اور محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ریڈ کراس کے علاقائی سربراہ مارٹن شوپ نے اس موقع پر کہا کہ یمن میں انسان دوستانہ امداد کا معاملہ انٹرنیشنل ریڈ کراس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے نتیجے میں یمنی عوام کو پیش آنے والی مصیبتوں کو کم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے تعاون سے نئے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد نے سات برس سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے ساتھ ہی اس کا سخت محاصرہ کرکے یمنی عوام کو ضروری وسائل، خوراک اور علاج سے محروم کردیا ہے اور چالیس لاکھ شہری ترک وطن پر مجبور ہوگئے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …