ہفتہ , 20 اپریل 2024

یوکرین نے جنگ میں ریڈیو اکٹیو بم استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے: روس

ماسکو:روس کے ایوان صدارت کے ترجمان نے روسی فوجیوں کے خلاف ریڈیو اکٹیو بم استعمال کرنے کی یوکرین کی دھمکی کو حقیقی تاہم خطرناک قرار دیا ہے۔ روسی ترجمان دیمتری پسکوف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یوکرین نے جنگ میں ریڈیو اکٹیو بم استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے اور روس نے مغرب کو اس دھمکی سے باخبر کردیا ہے۔ روس کے وزیر دفاع نے بھی اتوار کی رات اپنے امریکی، فرانسیسی اور ترک ہم منصب سے گفتگو میں یوکرین کی جانب سے ان خطرناک ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے اتوار کی رات اپنی دھمکی سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کے لئے یہ دعوی کیا ہے کہ یورپ کےخلاف روس ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کر سکتا ہے جبکہ روس نے جنگ کے آغاز سے ہی اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے غیر مسلح ہونے کی ضمانت دینے اور اقتدار سے نیو نازیوں کے ہٹنے کی صورت میں وہ جنگ بند کرسکتا ہے۔

روس نے امن مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار بھی یوکرینی حکومت کو قرار دیا ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …