بدھ , 7 دسمبر 2022

مریض خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کا لائسنس معطل

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں مریض خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ڈاکٹر کا لائسنس معطل کر دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس ڈاکٹر کی شناخت امیر الحق کے نام سے ہوئی ہے جو برمنگھم میں پریکٹس کرتا تھا۔ اس کے خلاف متعدد خواتین نے شکایات درج کرائیں، جن پر انکوائری کی گئی تو ڈاکٹر کے جنسی جرائم ثابت ہو گئے۔

انکوائری ٹربیونل میں ثابت ہوا کہ یہ شخص چیک اپ کی آڑ میں خواتین کے جسم کے پوشیدہ حصوں کو چھوتا اور انہیں ہراساں کرتا تھا۔ امیر الحق کے خلاف چند سال قبل بھی کئی مریض خواتین نے شکایات درج کرائی تھیں اور اس کے خلاف والور ہیمپٹن کراﺅن کورٹ میں 2018ءمیں مقدمہ بھی چلا تھا تاہم ثبوتوں کی عدم دستیابی پر اسے بری کر دیا گیا تھا۔ٹربیونل نے سفارش کی کہ غالب امکان ہے کہ ملزم مستقبل میں بھی اس حرکت سے باز نہیں آئے گا لہٰذا اس کا نام میڈیکل رجسٹر سے حذف کر دیا جائے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شہد اور دودھ میں نہانے اور سونے کی چُسنی استعمال کرنے والا بچہ

یارک شائر: برطانیہ کے شہر ایڈنبرا میں ایک بچہ اس وقت پرتعیش زندگی گزاررہا ہے …