جمعرات , 25 اپریل 2024

برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟

لندن:برطانوی وزیراعظم لزٹرس کے مستعفی ہونے کے بعد بھارتی نژاد رشی سونک نئے وزیراعظم ہونگے، سونک برطانیہ کے 57ویں وزیراعظم ہونگے، انہیں سو سے زائد پارلیمنٹیرین کی حمایت حاصل ہوئی جبکہ ان کی حریف پینی موڈرنٹ نے مقررہ حمایت نہ ملنے پر اپنا نام واپس لیا۔

بھارتی نژاد رشی سونک بھارتی آئی ٹی کمپنی انفوسس کے شریک بانی نارائن مورتی کے داماد ہیں، بیالیس سالہ رشی سونک کو بورنس جانسن نے سال دو ہزار بیس میں اپنی کابینہ میں جگہ دی تھی اور وزیر خزانہ بنایا تھا۔

رشی کے والدین بھارتی نژاد ہیں جوکہ انیس سو ساٹھ کی دہائی میں برطانیہ ہجرت کرگئے تھے، رشی 1980 میں ساؤتھمپٹن میں پیدا ہوئے، ان کے تین بہن بھائی ہیں، وہ سب سے بڑے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ کے ونچسٹرکالج سے پولیٹیکل سائنس کی تعلیم حاصل کی، بعد ازاں آکسفورڈ سے فلسفہ اور معاشیات میں ڈگری حاصل کی، اس کے بعد انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے کیا۔

تعلیم حاصل کرنے کے بعد رشی نے گولڈ مین سیکس کے ساتھ کام کرنا شروع کیا، بعد میں وہ ہیج اینڈ فرمز کے پارٹنر بن گئے، انہوں نے ایک بلین پاؤنڈ کی عالمی سرمایہ کاری کی بنیاد رکھی اور کچھ عرصے بعد انہوں نے سیاست میں قدم رکھ دیا۔

رشی نے 2015 میں کنزرویٹو پارٹی سے ایم پی بنے تھے، وہ رچمنڈ سے منتخب ہوئے، جو کہ یارکشائر میں واقع ہے، انہوں نے بریگزٹ کی حمایت کی، اس کے بعد ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔

انہیں سابق وزیراعظم تھریسامے کی کابینہ میں جونئیر منسٹرکے طور پر کام کرنے کا موقع ملا، فٹ بال اور کرکٹ کے شوقین ہیں، انہیں بورس جانسن کا حامی سمجھا جاتا تھا بعد ازاں دونوں کے درمیان فاصلے بڑھ گئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …