جمعہ , 19 اپریل 2024

ورلڈ کپ میں مایوس کن پرفارمنس، ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی

پرتھ:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے۔

آئرلینڈ نے 2 بار کی سابق چیمپئن ویسٹ انڈیز کو T20 ورلڈ کپ سے باہر کردیافل سمنز کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکی تھی اور 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …