اتوار , 4 دسمبر 2022

سائنس دانوں نے چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپر بنا دیا

کیلیفورنیا: سائنس دانوں نے ایک چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپنگ کی تربیت دے کر انگلش پریمیئر لیگ کے گول کیپروں سے بہتر کیپر بنا دیا۔اس روبوٹک گول کیپر کو تربیت یونویرسٹی آف کیلیفورنیا کی ہائبرڈ روبوٹکس لیب کے سائنس دانوں نے دی۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ربوٹک گول کیپر گول روکنے کے لیے نیچے بیٹھتا ہے، اچھلتا ہے، سائیڈ میں ہوتا ہے اور ڈائیو مارتا ہے اور واپس اپنی جگہ پر آجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ روبوٹک گول کیپر 87.5 فی صد گول شاٹس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا جبکہ انسان گول کیپروں کے گول روکنے کی اوسط شرح 69 فی صد ہوتی ہے۔اس روبوٹک کتے کو ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘ کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی گئی ہے۔ یہ مشین لرننگ کی ایک ذیلی قسم ہے جو مصنوعی ذہانت کو اس کے فعال کے ردِ عمل سے سیکھنے کا اہل کرتا ہے۔

محققین نے ایک مقالے میں لکھا(جو مستقبل میں شائع کیا جائے گا) کہ محققین نے ایک ری اِنفورسمنٹ لرننگ فریم ورک پیش کیا ہے جو چار پیروں والے روبوٹ کو حقیقی دنیا میں گول کیپر کا کام کرنے کا اہل کرتا ہے۔منی چیتا نامی یہ روبوٹ میساچوسیٹس اِنسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی بائیو مِمیٹک روبوٹکس لیبارٹری کی تخلیق ہے۔

یہ بھی دیکھیں

58 سالہ شخص کے پیٹ سے 187 سکے برآمد

کرناٹک: بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 58 سالہ شخص کے پیٹ سے 187 سکے نکال …