جمعرات , 8 دسمبر 2022

سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا معاشی اصلاحات کی بنیاد ہے:عراقی وزیراعظم

بغداد:عراقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مقرر کیے گئے وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا اقتصادی اصلاحات کی بنیاد ہے۔ عراقی کابینہ کی تشکیل کے لیے مقرر کردہ وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے بغداد میں امریکی سفیر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا ہے کہ سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا معاشی اصلاحات کی بنیاد ہے۔

اسی بنا پر سودانی انفارمیشن آفس نے ایک بیان میں اعلان کیا: کابینہ کی تشکیل کے لیے مقرر کردہ وزیراعظم نے بغداد میں امریکی سفیر سے ملاقات کی۔

اس بیان میں فریقین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون اور ہم آہنگی کے تسلسل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں السودانی نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی اصلاحات کی بنیاد سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل کی حکومت امریکہ کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرے گی۔

دوسری جانب بغداد میں امریکی سفیر نے عراق کی نئی حکومت کے لیے اپنے ملک کی حمایت اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور تربیت کا کام ترکی کی حکومت کی ذمہ داری رہی ہے:روئیٹرز

دمشق:شامی حکومت کے خلاف دہشت گرد گروہوں کی حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے ترک …