جمعرات , 1 دسمبر 2022

عمران خان ارشد شریف کی فیملی کی کفالت پر ایک ٹیلی تھون نشریات کریں:محمد مالک

اسلام آباد: سینئر اینکر محمد مالک نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ارشد شریف کی فیملی کی کفالت پر ایک ٹیلی تھون نشریات کریں۔انہوں نے یہ مشورہ ہم نیوز کے پروگرام ’ بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں شریک مہمان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کو دیا۔

محمد مالک نے اس حوالے سے کہا کہ عمران خان ٹیلی تھون کریں، ہم نیوز کا پلیٹ فارم بھی موجود ہے یا کہیں اور کریں۔

سابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے پیش کردہ تجویز پر محمد مالک کو یقین دہانی کرائی کہ وہ پیغام چئیرمین تحریک انصاف عمران خان تک پہنچائیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارشد شریف اور اس کی فیملی کے لیے ٹیلی تھون ضرور کرنا چاہیے، یہ ایک بہت اچھا آئیڈیا ہے۔

پروگرام میں شریک دوسرے مہمان اور ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ میں ارشد شریف کی فیملی کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ حکومت حقائق تک پہنچنے کی پوری کوشش کرے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

برطانیہ میں مسیحیوں کی آبادی 50 فیصد سے کم ہوگئی

لندن:برطانیہ میں مردم شماری کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پہلی بار برطانیہ اور …