ہفتہ , 20 اپریل 2024

ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واوڈا کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے:وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا ، عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی۔فیصل واؤڈا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واؤڈا کے بعد کسی اور شہادت کی ضرورت نہیں ہے، اُن کی باتوں کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واؤڈا کی بات کو پیش نظر رکھیں تو ارشد شریف معاملے کے سارے ناتے بانے عمران خان کی طرف جاتے ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل واوڈا نے ایس فیملی کو بے نقاب کر دیا، کینیا کے فارم ہاؤس کا تعلق ایس فیملی سے بنایا جا رہا ہے، جن کا دبئی میں کاروبار ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے والا کمیشن فیصل واؤڈا سے تفتیش شروع کرے جبکہ عمران خان اور مراد سعید سے بھی تفتیش کی جائے گی، فیصل واؤڈا کی بات کئی جگہوں پر بہت اہم ہے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …