جمعہ , 19 اپریل 2024

شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ کی بے حسی

ماسکو:روس کی شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر اقوام متحدہ کی بے حسی کی مذمت
روسی حکومت نے شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے جارحانہ حملوں پر اقوام متحدہ کی بے حسی کی مذمت کی ہے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نائب نمائندے دیمتری بولیانسکی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک نشست میں کہا کہ ماسکو شام کی سرزمین پر اسرائیلی حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹرش کی بے توجہی کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شامی استحکام کو خلل ڈالنے والے عوامل میں سے ایک اسرائیل کے حملے ہیں۔ تل ابیب "شام اور پڑوسی عرب ممالک کی فضائی حدود کی منصوبہ بند خلاف ورزی” ککے ساتھ شہری اہداف پر حملہ کرتا ہے۔

روسی نمائندے نے بتایا کہ اسرائیل نے بارہا شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے ساتھ اس ملک پر جارحانہ میزائل اور فضائی حملے کیے ہیں اور بنیادی ڈھانچے اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی حکومت نے اپنے خطوط میں سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکے اور اس حکومت کو بین الاقوامی قوانین اور معیارات کے سامنے جوابدہ ٹھہرائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …