منگل , 23 اپریل 2024

ہم فلسطینی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں:افغان طالبان

کابل:افغان طالبان کی حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ طالبان فلسطینی مزاحمت اور اس کے عوام کی حمایت کرتے ہیں۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ملاقات کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں فریقین نے فلسطین اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان کی طالبان حکومت مسئلہ فلسطین کو پوری اسلامی قوم کا مسئلہ سمجھتی ہے اور فلسطینیوں کی حمایت کرتی ہے۔اس طالبان عہدیدار نے اپنے ٹویٹ میں اس ملاقات کے مقام کا ذکر نہیں کیا۔ لیکن ان کے حالیہ دورہ ترکی کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ یہ ملاقات ترکی میں ہوئی ہے۔

یہ ملاقات اور طالبان کی جانب سے فلسطین کی حمایت کا اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب چند روز قبل صیہونی حکومت کے بعض ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان حکومت کی بعض شخصیات اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنا چاہتی ہیں۔

طالبان کے ترجمان اور تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے درمیان حالیہ ملاقات صہیونی میڈیا کے جھوٹے دعووں کی عملی طور پر تردید ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …