بدھ , 24 اپریل 2024

ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیےٹیم کینیا روانہ

اسلام آباد :ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کی جانب سے تشکیل دی گئی ٹیم کینیا روانہ ہوگئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر وزرات داخلہ نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے ۔

تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد شامل ہیں، ٹیم کینیا میں پاکستانی ہائی کمیشن آفس میں حکام سے ملاقات کرئے گی ۔ تحقیقاتی ٹیم ارشد شریف کے قتل کی جگہ کا دورہ بھی کرے گی،۔تحقیقاتی ٹیم کینیا پولیس کے افسران سے ارشد شریف کے قتل کے شواہد بھی حاصل کرے گی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …