جمعرات , 8 دسمبر 2022

ارشد شریف شہید کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی

اسلام آباد:کینیا میں پولیس کی گولی سے شہید ہونے والے پاکستان کے ہر دلعزیز سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی نماز جنازہ آج فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوگی۔ شہید ارشد شہید کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر دوپہر دو بجے شاہ فیصل مسجد میں ادا کی جائیگی اور وفاقی دارالحکومت میں سپردخاک کیا جائیگا۔

شہید کے گھر پر لوگوں کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے، ارشد شریف کے گھر کے باہر صبح سویرے ہی شہریوں نے اظہار محبت کے لیے پھولوں کی پتیاں بچھا دی ہیں۔

گزشتہ روز پمز اسپتال میں ارشد شریف کے پوسٹمارٹم کے بعد ان کی میت کو قائداعظم اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں سے وہ کچھ دیر میں شہید کے گھر منتقل کی جائیگی۔

 

یہ بھی دیکھیں

عدالت نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک …