ہفتہ , 10 دسمبر 2022

لانگ مارچ و سلامتی امور کے حوالے سے اہم حکومتی اجلاس طلب

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی اورامن وامان کی صورتحال پر اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ،پی ٹی آئی لانگ مارچ ودیگر امور کو زیرغورلایاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج شام کوہوگا جس میں وفاقی وزراء ،حکومتی اتحادی رہنماء اوراعلی سیکیورٹی حکام شرکت کریں گے. اجلاس میں حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے.

ذرائع کاکہناہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال ،پی ٹی آئی لانگ مارچ ودیگر امور کو زیرغورلانے سمیت ملکی سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کئے جائیں گے. داخلی اور سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی اور ملک کو درپیش اندرونی خطرات اور بیرونی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس ہفتہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر اہم فیصلے کئے جائیں گے.

یہ بھی دیکھیں

ارکان اسمبلی حکومت پر جلد انتخابات کا دباؤ ڈالنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے اور …