جمعرات , 25 اپریل 2024

ایرانی شہر شیراز میں حملہ:مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں:پاکستان

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں عبادت گاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 15 زائرین کو شہید کردیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے مشہور ہے۔

حملہ آوروں نے مزار کے اندر داخل ہونے کے بعد زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر شہید ہو گئے تھے۔ایرانی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے دہشت گرد کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …