جمعرات , 25 اپریل 2024

ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 104رنز سے شکست دے دی

سڈنی:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 104رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔جنوبی افریقہ نے رائلی روسو کے شاندار 109 رنز کی بدولت بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ساؤتھ افریقہ کی بیٹنگ کے دوران میچ بارش کے باعث روکا گیا تاہم کچھ دیربعد ہی دوبارہ شروع کردیا گیا۔

اننگز کے آغاز پر ہی جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان ٹیمبا باووما 6 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد پروٹیز نے زبردست بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

اوپنر کوئٹن ڈیکوک نے 38 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 63 رنز بنائے۔ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے آنے والے رائلی روسو نے 56 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 109 رنز کی شاندار جارحانہ اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھ کر ایک موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 240 رنز تک کا ہدف دے سکتا ہے لیکن آخری اوورز میں بنگال ٹائیگرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز تک محدود کردیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ تسکین احمد، حسن محمود اور عفیف حسین نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

یاد رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ آج زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔پرتھ میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …