ہفتہ , 10 دسمبر 2022

پاکستان کی اپ سیٹ شکسٹ پر زمبابوین صدر کا دلچسپ تبصرہ

ہرارے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں زمبابوے کے ہاتھوں پاکستان کی اپ سیٹ شکست پر زمبابوے کے صدر نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔زمبابوے کے صدر ایمرسن منانگاگوا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جہاں بہترین کاکردگی پر اپنی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے وہیں انہوں نے پاکستان کو پیغام دیا ہے کہ اگلی بار اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجئے گا۔

صدر ایمرسن منانگاگوا کی یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔میچ سے قبل زمبابوے کے شہریوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم پاکستان سے بدلہ لیں گے کیوں کہ ایک ایگریکلچر پروگرام میں پاکستان نے ہمیں اصلی مسٹر بین کے بجائے ان کا ہمشکل جعلی مسٹر بین بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی مسٹر بین عارف کو 2016 میں زمبابوے میں ایک تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے ہرارے انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں ایک کامیڈی نائٹ میں شرکت کی۔

یہ بھی دیکھیں

فیفا ورلڈکپ؛ مراکش نے اسپین کو ہراکر میدان پر فلسطینی پرچم لہرادیئے

دوحا: فیفا ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچ میں مراکش نے جیت حاصل کرکے میدان پر …