جمعہ , 19 اپریل 2024

روسی صدر پیوٹن سمیت عالمی رہنماؤں کا شیراز حملے پر تعزیت اور مذمت کا اظہار

ماسکو:روسی صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے شیراز میں دہشت گردی کے واقعے پر ایرانی صدر سے تعزیت کا اظہار کیا۔

روس کے صدارتی محل کریملن نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن نے شیراز میں دہشت گردی کے واقعے پر ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی کو تعزیت کا پیغام بھیجا ہے۔ کریملن کے اعلان کے مطابق ایرانی عوام کے ساتھ تعزیت، ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے روسی صدر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لیے روسی حکومت کی آمادگی پر زور دیا۔

چند گھنٹے قبل وینزویلا کی وزارت خارجہ نے بھی ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا اور شاہ چراغ (ص) کے حرم مقدس میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بدھ کو ایک مسلح شخص نے ایران کے شہر شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے حرم میں گھس کر زائرین پر فائرنگ کی۔ حکام اور سرکاری اطلاعات کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں 15 زائرین شہید اور ۴۰ زخمی ہوئے۔

در ایں اثنا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی ایک بیان میں اعلان کیا کہ ہم ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ کو نشانہ بنانے والے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وہ اقدامات جن میں مذہبی مراکز کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہ گھناؤنے اقدامات ہیں۔ انہوں نے مذہبی رسومات ادا کرنے والے شہریوں پر اس دہشت گردانہ حملے کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے بدھ کی شام شاہ چراغ (ص) کے مقدس مزار میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …