منگل , 23 اپریل 2024

محمد علی الحوثی کی شاہ چراغ ع کے حرم پر حملہ کی مذمت

صنعا:یمن کی سپریم انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے شیراز میں حرم شاہ چراغ پر دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا: شیراز میں دہشت گردانہ حملہ، ایرانیوں کی یکجہتی میں اضافہ کرے گا۔

یمن کی تحریک انصار اللہ کی اعلی سیاسی کونسل کے سینئر رکن نے تاکید کی کہ "ہم شیراز شہر میں نمازیوں پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں”۔محمد علی الحوثی نے اپنی ٹویٹ جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ "یمن اس فقدان پر ایران کی قیادت اور شہداء کے اہل خانہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ "ہمیں یقین ہے کہ یہ خوفناک جرم ایران کے دشمنوں کے مذموم منصوبوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایرانی قوم کی یکجہتی اور اتحاد میں اضافہ کرے گا”۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …