پیر , 28 نومبر 2022

ایران اور پاکستان کا مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام کے لیے دستاویز پر دستخط

کراچی:ایران اور پاکستان نے مشترکہ تجارتی کونسل کے قیام کے لیے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔اس دستاویز پر ایرانی چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچرکے سربراہ غلام حسین شافعی کی سربراہی میں ایرانی نجی شعبے کے وفد نے کراچی کے دورے کے دوران دستخط کیے تھے۔

معاہدے پر دستخط کی تقریب میں پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سربراہ عرفان اقبال شیخ نے بھی شرکت کی۔

دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانا دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مشترکہ تجارتی کونسل کی تشکیل کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے امکانات بہت کم ہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی جریدے نے بھی …