جمعہ , 9 دسمبر 2022

امریکہ کے مشہور سابق کک باکسر نے اسلام قبول کر لیا

واشنگٹن:مشہور سابق امریکی کک باکسر اور سوشل میڈیا کی معروف شخصیت اینڈریو ٹیٹ نے اسلام قبول کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق سابق کک باکسر نے پہلے اسلام کو ‘دنیا کا آخری سچا مذہب’ قرار دیا تھا اور اب ان کی مسجد میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ انہوں تصدیق کی کہ وہ مسلمان ہوچکے ہیں۔

سابق کک باکسر امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی۔نماز پڑھنے کی وائرل ہونے والی ویڈیو ایم ایم فائٹر ٹیم خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں وہ اینڈریو ٹیٹ کو نماز پڑھنا سکھا رہے ہیں۔

اینڈریو کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ جو بھی عیسائی اچھائی پر یقین رکھتے ہیں اور شیطان کے خلاف جنگ کو سمجھتے ہیں انہیں لازمی اپنے مذہب پر نظرثانی کرنی چاہیئے۔اینڈریو کی پوسٹ میں قرآن کی ایک آیت بھی انگریزی میں شیئر کی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

پنڈی ٹیسٹ؛ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے تین کھلاڑی آؤٹ

راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان …