منگل , 29 نومبر 2022

اٹلی:سپر اسٹور میں چاقو حملہ ، کیشیئر ہلاک اورفٹبال کھلاڑی سمیت 5 زخمی

روم: اٹلی کے شہر میلان کے سپر اسٹورمیں چاقو حملے سے کیشیئر ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق میلان میں ایک سپر اسٹور میں چاقو حملے سے فٹبال کلب آرسنل کے کھلاڑی پابلو ماری سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پابلو ماری کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے 46 سالہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور بظاہر نفسیاتی مریض معلوم ہوتا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا پہلامرحلہ مکمل ہو گیا جس میں پی …