جمعہ , 19 اپریل 2024

لانگ مارچ سے نمٹںے کیلئے فورسز کو مسلح کر کے فیلڈ میں بھیجا جائے؛ اتحادی جماعتیں

اسلام آباد:حکومت کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے متعلق رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں دفاع، داخلہ، اطلاعات کے وزراء، اتحادی جماعتوں، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ نے اپنی حکمت عملی بتائی تو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے اتحادی جماعتوں نے سنگین خدشات ظاہر کردیئے اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی حکمت عملی کی مخالفت کردی۔

اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو فساد مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پر امن احتجاج سب کا حق ہے، لیکن یلغار کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

اتحادیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کو غیر مسلح رکھنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ لانگ مارچ نہیں، فساد مارچ ہے، صرف ڈرونز پر بھروسہ کرنا نامناسب ہے۔ اتحادیوں نے وزارت داخلہ کو سیکیورٹی اہلکاروں کو مسلح کرنے تجویز دے دی۔

اتحادیوں نے امن عامہ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فسادیوں سے نمٹنے کے لئے فورسز کو مسلح کر کے فیلڈ میں بھیجا جائے۔

اجلاس کے شرکا میں طے پایا کہ وفاقی دارالحکومت میں عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی، جب کہ شرکاء نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …