جمعہ , 19 اپریل 2024

ای سی سی نے 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم اور 3 لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو اوپن ٹینڈر کے ذریعے یا حکومتی سطح پر آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم اور تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منطوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس گذشتہ روز یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ای سی سی نے تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد کی درآمد کے لیے میسز مخدوم لاجسٹک سروسز کی طرف سے دی جانیوالی 520 ڈالر میٹرک ٹن کی کم سے کم بولی کی بھی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی نے پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو میسز مخدوم لاجسٹک سروسز کی طرف سے دی جانیوالی 520 ڈالر میٹرک ٹن کی کم سے کم بولی پر یوریا درآمد کرنے کا پراسیس آگے بڑھانے کی اجازت دیدی ہے۔
ای سی سی نے ٹر یڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو اوپن ٹینڈرکے ذریعے یا حکومتی سطع پر آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دیدی ہے جبکہ ای سی سی نے پاسکو کے سٹاک سے صوبوں کو درآمدی گندم کی اضافی سپلائی فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے ایک لاکھ بیس ہزار میٹرن ٹن گندم درآمد کرنے کیلئے چھٹے بین الاقوامی ٹینڈر کے تحت میسز ایسٹن ایف ایف آئی ڈی ایم سی سی اور میسز فرٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دی جانیوالی 373 ڈالر فی میٹرک ٹن کی کم سے کم پیشکش کی بھی منظوری دیدی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …