منگل , 23 اپریل 2024

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کر دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے طارق محمود پاشا کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق طارق محمود پاشا معاون خصوصی برائے ریونیو ڈویژن ہوں گے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق محمود پاشا کا عہدہ وزیرمملکت کے مساوی ہوگا۔

خیال رہے کہ طارق محمود پاشا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ وفاقی کابینہ کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74 ہوگئی۔وفاقی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 34، وزرا ئے مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …