جمعرات , 1 دسمبر 2022

شیراز حملے میں شہید ہونے والوں کا انتقام ضرور لیا جائے گا،محمد جواد حاج علی اکبری

تہران:تہران کی نماز جمعہ کے نائب خطیب نےخطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ شیراز دہشت گردانہ حملے میں ملوث کرداروں کو یقیناً اس گھناونی حرکت کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب حجۃ الاسلام محمد جواد حاج علی اکبری نے اپنے خطبے کے دوران شاہ چراغ دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کے اہل خانہ اور ایرانی قوم سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے واقعے کے دوران زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ حاج علی اکبری نے زور دے کر کہا کہ ان بے گناہوں کے خون کا بدلہ اس قتل عام کے مجرموں سے لیا جائے گا، وہ جو ان واقعات کی اصل وجہ ہیں ، یعنی عالمی استکبار۔ انہوں نے شیراز حملے کے بعد رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے جاری کردہ پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس غم کی تلافی سوائے ان ان ہولناکیوں کے اسباب تلاش کرنے اور اس کے بارے میں فیصلہ کن اور دانشمندانہ اقدام کرنے سے نہیں ہو گی۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ استکباری طاقتیں ایک مضبوط اور خودمختار ایران کو برداشت نہیں کر سکتیں۔ اس ضمن میں انہوں نے ایران کے اندر ثقافتی جنگ اور عدم تحفظ پیدا کرنے پر ان کی مذمت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن ایران میں ایک ہمہ گیر بغاوت کے درپے ہیں، تاہم ایرانی قوم نے ہوشیاری سے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں ایرانی حکومتوں کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایران کو خطے میں تنہا اور الگ تھلگ کرنا چاہتے تھے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایران کے تعلقات اور رابطوں میں اضافہ ہوتا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس۔ یوکرین جنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برّاعظم افریقہ میں داخل ہو رہا ہے:نائیجیریا

ابوجا:نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے کہا ہے کہ روس۔یوکرین جنگ میں استعمال کیا جانے …