بدھ , 7 دسمبر 2022

ایران کا عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات بڑھانے کا عزم

تہران:ایران کے صدر نے عراق کے نئے وزیر اعظم کے نام ایک پیغام میں کہا کہ ایران ماضی کی طرح دوطرفہ تعاون کو مضبوط، گہرا اور فروغ دینے کے اپنے عزم پر زور دیتا ہے اور ان تعلقات کی توسیع کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے نو منتخب وزیر اعظم کے نام ایک پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے عراق کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایران کی آمادگی پر زور دیا۔

صدر رئیسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ عوام کے ووٹ کی بنیاد پر عراق کے سیاسی عمل کی حمایت کی ہے اور وہ عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گا۔

آیت اللہ رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور عراق کے برادرانہ تعلقات سرکاری تعلقات کے علاوہ بھی تمام حوالوں سے مضبوط بنایا جانا چاہیے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران کی ڈرون اور میزائل طاقت سے ایران مخالف قوتیں خوف و ہراس کا شکار

تہران:امریکا کی ایک فوجی چھاونی نے ایران کی ڈرون توانائی کا مقابلہ کرنے کی کوشش …