ہفتہ , 20 اپریل 2024

مصر عالمی قرضوں میں ڈوب گیا

قاہرہ:مڈل ایسٹ آئي کی رپورٹ کے مطابق مصر پر اس وقت بیرونی قرضے 155 ارب ڈالر ہیں اور 2010 میں یہ قرضے 37 ارب ڈالر تھے۔ اس طرح مصر ارجنٹائن کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ سے سب سے زیادہ قرضہ لینے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

مصر کی معیشت اس سے قبل بھی خراب تھی تاہم روس اور یوکرین کی جنگ کے بعد امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے مصر کو شدید اقتصادی نقصان پہنچا اور رواں سال مصر سے تقریبا 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری واپس چلی گئی۔

مصر کی کرنسی پونڈ جو رواں سال تقریبا 21 فیصد گر گئی تھی جمعرات کے روز مزید 15 فیصد گر گئی اور مصر کی تاریخ میں مصری پونڈ پہلی بار امریکی ڈالر کے مقابلے میںں اس قدر نیچے آ گئی۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …