جمعہ , 9 دسمبر 2022

بہت جلد امریکی و کینیڈین شخصیات اور اداروں پر پابندیاں عائد کرینگے، ناصر کنعانی

تہران:ایران میں حالیہ بدامنی کے بعد کئی مواقع پر امریکہ اور کینیڈا نے مداخلت پسندانہ بیانات جاری کرتے ہوئے ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائیں۔ اسکے علاوہ یورپی یونین اور برطانیہ نے بھی ایران کیخلاف پابندیاں عائد کیں۔ جوابی اقدام کے طور پر ایران نے یورپی یونین اور برطانیہ کے متعدد اداروں اور افراد کیخلاف پابندیاں عائد کر دیں۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ تشدد، نفرت کو فروغ دینے، دہشت گردی، دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور اسے دانستہ طور پر ہوا دینے پر ہم امریکی و کینیڈین سرکردہ افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ ایران نے گذشتہ شب اٹھائیس اکتوبر کو ان خیالات کا اظہار کیا، جب وہ وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ اور کینیڈا پر پابندیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، متعلقہ حکام کی منظوری و متعلقہ قوانین کی بِنا پر پابندیوں کے طریقہ کار کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے جوابی اقدام کے طور پر جلد ہی امریکی اور کینیڈین افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گا۔ ان افراد اور اداروں پر دہشت گردی، دہشت گرد گروہوں کی حمایت، تشدد کو فروغ دینے اور ایرانی قوم کے خلاف حالیہ فسادات، تشدد، دہشت گردانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سبب بننے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ایران میں حالیہ بدامنی کے بعد کئی مواقع پر امریکہ اور کینیڈا نے مداخلت پسندانہ بیانات جاری کرتے ہوئے ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں لگائیں۔ اس کے علاوہ یورپی یونین اور برطانیہ نے بھی ایران کے خلاف پابندیاں عائد کیں، جس کے جواب میں گذشتہ دو ہفتوں میں ایران کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین اور برطانیہ کے متعدد اداروں اور افراد کے خلاف پابندیاں عائد کیں۔

یہ بھی دیکھیں

مشرق وسطیٰ کی فضائی کمپنیوں کی پروازوں میں 114 فیصد سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد:انٹرنیشنل ایئر ٹریفک اتھارٹی کے مطابق رواں سال اکتوبر میں مشرق وسطیٰ کی فضائی …