ہفتہ , 20 اپریل 2024

حزب‌ الله نے لبنان کو اسرائیل کے وجود سے نجات دی، لبنانی صدر مشعل عون

بیروت: جمہوری لبنان کے صدر میشل عون نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا کہ موجودہ لبنانی حکومت کے پاس اعتماد کا ووٹ نہیں ہے اور فی الحال حکومت کرنے کی صلاحیت بھی، ایسی صورتحال میں ان کا استعفیٰ قبول کرنے کے نزدیک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی کو نئی حکومت بنانے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ حکومت سازی کے لئے میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا جانا چاہیئے اور میری کوشش ہوگی کہ حکومت کی تشکیل کے لئے اپنی مدت صدارت ختم ہونے تک نجیب میقاتی کو پورا پورا موقع دوں۔ لبنان کے صدر نے حزب‌ الله کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں حزب‌ الله خاموشی کا اظہار کرکے ہمارے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہی ہے۔ جرمنی کا حوالہ دیتے ہوئے میشل عون نے بتایا کہ جب وہ جرمنی میں تھے تو پروپیگنڈا کیا جاتا تھا کہ حزب‌ الله دہشت گرد جماعت ہے۔

میں نے ان سے پوچھا حزب اللہ کہاں دہشت گردی میں ملوث رہی؟ حزب اللہ نے تو کبھی دہشت گردی کا ارتکاب نہیں کیا، بلکہ جب سب عالمی طاقتیں ہماری سرزمین پر قبضہ ہوتا دیکھ رہی تھیں اور خاموش تھیں، ایسے میں حزب‌ الله ہی تھی، جس نے مقاومت کی اور ہمارے ملک کو اسرائیل سے آزاد کرایا۔ میشل عون نے لبنان اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سمندری حد بندی کے معاہدے کا بھی ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاہدے کے ذریعے اپنے حق سے بڑھ کر اپنا حصہ وصول کیا اور لبنانی عوام کو نئی امید دی۔ لبنان کے صدر نے کہا کہ یہ حد بندی، گیس اور تیل نکالنے کا موقع فراہم کرتی ہے، جو لبنان کو سیاسی تنہائی کے گڑھے سے نکالنے کا ایک ذریعہ ہے اور صدارتی محل چھوڑنے سے پہلے لبنانی عوام کے لیے یہ میرا تحفہ ہے۔ ہم نے سرحدوں کا تعین کیا، تاکہ جنگ سے بچا جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …