جمعرات , 1 دسمبر 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سمری بھجوادی گئی ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل یکم نومبر کو ہوگا۔اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے سینیئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کے نام پر زیر غور ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد پارلیمانی کمیٹی تعیناتی کی حتمی منظوری دے گی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اور ایران کے تعلقات میں رخنہ ڈالنے والے عالمی قوتوں کی سازشوں کو مل کر ناکام بنانا ہوگا، ایرانی سفیر

اسلام آباد:پاکستان میں متعین ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے کہا ہے کہ …