جمعرات , 8 دسمبر 2022

لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے حکومتی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔لانگ مارچ کا جائزہ لینے کےلیےسیاسی کمیٹی کی سربراہی وزیرداخلہ راناثنااللہ کریں گے۔ کمیٹی میں ن لیگ کی طرف سے ایاز صادق، سعد رفیق، مریم اورنگزیب شامل ہیں ۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے کمیٹی میں قمر زمان کائرہ اور ایم کیو ایم کی طرف سے خالد مقبول سیاسی کمیٹی کا حصہ ہیں ۔اے این پی کی طرف سے میاں افتخار اور جے یو آئی ف کے اسعد محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکا نے کالعدم داعش-خراسان گروپ اور کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان جیسے عسکریت پسند گروپوں …