جمعرات , 1 دسمبر 2022

ہانک کانگ کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی برآمدگی

ہانگ کانگ پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 14 کروڑ لاکھ ڈالر مالیت کی منشیات(میتھمفیٹا مائن) برآمدگی کرلی۔حکام کے مطابق منشیات میکسیکو سے آسٹریلیا اسمگل کی جا رہی تھی اور ناریل کے پانی کے ڈبوں میں 1.8 ٹن مائع میتھ کو چھپایا گیا تھا۔ اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ منشیات کی اس کھیپ میں ممکنہ طور پر بین الاقوامی اسمگلنگ کی بڑی ہستیوں کا حصہ ہے۔

ہانک کانگ کے کسٹمز میں ڈرگ انویسٹی گیشن بیورو کے سربراہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اعلیٰ معیار کی مائع میتھ جنوبی امریکا سے آئی، اسے وہاں پیک کیا گیا تھا اور اسے ہانگ کانگ کے ایک پیچیدہ راستے سے آسٹریلیا بھیجنے کی کوشش کی جارہی تھی۔انہوں ںے مزید بتایا کہ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

یہ بھی دیکھیں

فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے، جوبائیڈن سے ملاقات شیڈول

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سرکاری دورے پر امریکا چلے گئے، امریکی صدر جوبائیڈن سے …