اتوار , 4 دسمبر 2022

صومالیہ، وزارت تعلیم کے دفتر میں 2 کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک

موغادیشو: صومالیہ کی وزارت تعلیم کے دفتر میں دو کار بم دھماکوں میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دارالحکومت موغادیشو میں دو کار بم دھماکوں نے صومالیہ کی وزارت تعلیم کو ہلا کر رکھ دیا۔ پولیس افسر ابراہیم محمد نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سے بھری ایک گاڑی وزارت کے احاطے میں داخل ہوئی اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ چند منٹوں میں اسی جگہ میں ایک اور دھماکا ہوا۔ غیرملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ نے بتایا کہ “بہت سی لاشیں” وقوعہ پر موجود تھیں اور وہ عام شہری دکھائی دیتے ہیں جبکہ دوسرا بم دھماکہ ایک مصروف ریستوراں کے سامنے ہوا۔وزارت کی حفاظت کرنے والے ایک پولیس افسرنے بتایا کہ کم از کم 12 لاشیں اور 20 سے زائد افراد کو زخمی دیکھا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

تہران، عفت و حجاب کے قانون کے نفاذ کیلئے طالبات اور خواتین کا دھرنا

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مزار پر خواتین …