جمعہ , 19 اپریل 2024

فیصل واوڈا کو تحریک انصاف سے نکال دیا گیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پارٹی سے ہی نکال دیا۔چند روز قبل فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی تھی۔پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ان کی رکنیت معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔

اب فیصل واوڈا کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ہی ختم کردی گئی ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔عمران خان کو 3 سانپ کسی اور ڈگر لے کر جا رہے ہیں، نوٹی فکیشن پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے دستخط ہیں۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی رکنیت شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر ختم کی گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …