منگل , 23 اپریل 2024

روسی بحری بیڑے پر یوکرینی ڈرون طیاروں کا حملہ ناکام

کیف:یوکرین کے مقامی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کے ڈرون طیاروں نے بحیرہ اسود میں روسی بحری بیڑے پر حملے کیے ہیں۔ خبروں میں بتایاگیا ہے کہ یوکرینی ڈرونی طیاروں fc بحیرہ اسود کے جنوب مغربی ساحل پر واقع سواستو پول شہرکی بندرہ گاہ کو نشانہ بنایا ہے۔

یوکرین ڈرون طیاروں کے حملے کے بعد بندرگاہ پر کام عارضی طور پر بند ہوگیا اور جہازوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
دوسری جانب روسی وزارت دفاع نےبتایا ہے کہ حملے کے لیے آنے والے تمام سولہ یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے وقت ریڈار سسٹم کے ذریعے ایک امریکی ڈرون طیارے کوبحیرہ اسود میں جزیرہ نمائے کریمیا کے قریب پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔درایں اثنا سواستو پول کے میئر نے بتایا ہے کہ یوکرینی حملے میں شہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …