جمعرات , 8 دسمبر 2022

لانگ مارچ کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

ادھوکی: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے کنٹینر کے زد میں آخر خاتون رپورٹر جاں بحق ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق سادھوکی کے قریب نجی ٹی وی چینل کی خاتون رپورٹر لانگ مارچ کی کوریج کے لیے موجود تھیں کہ اس دوران وہ دھکا لگنے سے کنٹرینر کے نیچے گئیں اور ٹرک ان پر چڑھ گیا۔ حادثے میں ایک شہری بھی شدید زخمی ہے۔

صدف نعیم چہرے اور سر پر لگنے والی چوٹ کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جس کے بعد اُن کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد پی ٹی آئی قیادت نے کنٹرینر کو اُسی مقام پر روک دیا اور کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ کنٹرینر کے قریب نہ آئیں اور دھکم پیل سے گریز کریں۔ عمران خان نے واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خاتون رپورٹر کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدف نعیم کی ہلاکت پر شدید دکھ ہے، اندوہناک پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں، مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکا نے کالعدم داعش-خراسان گروپ اور کالعدم جماعت تحریک طالبان پاکستان جیسے عسکریت پسند گروپوں …