ہفتہ , 10 دسمبر 2022

برطانیہ میں امیگریشن آفس پر بم حملہ؛ ملزم نے خودکشی کرلی

لندن: جنوبی برطانیہ کی بندرگاہ پر بنے تارکین وطن کی امیگریشن کے دفتر پر نامعلوم شخص نے تین بم پھینک کر خود کو بھی دھماکے سے اُڑالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی برطانیہ کے چینل پورٹ ٹاؤن ڈوور میں تارکین وطن کے لیے بنائے گئے پروسیسنگ سینٹر میں تین بم پھینکے گئے جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور دفتر کو شدید نقصان پہنچا۔

کینٹ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعاقب کیا گیا تاہم اس نے خود بارودی مواد سے اُڑا کر خودکشی کرلی۔ حملہ آور کی شناخت کا عمل جاری ہے جو شکل سے تارکین وطن لگتا ہے۔

دفتر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ یہ دفتر چھوٹی کشتیوں میں چینل کراس کرنے والے تارکین وطن کا ریکارڈ رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تاحال واقعے کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا۔

یہ بھی دیکھیں

یورپ کے نئے پابندیوں کے پیکج کا ہدف روس کا دفاعی شعبہ ہے

لندن:روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں کے نئے پیکج، جو آنے والے دنوں میں …