ہفتہ , 20 اپریل 2024

تاجکستان کی یوکرین کے جنگ زدہ علاقے میں ایرانی ڈرون بھیجنے کے دعوے کی تردید

دوشنبہ:تاجکستان نے یوکرین کے جنگ زدہ علاقے میں ایرانی ڈرون بھیجنے کے دعوے کی تردید کی ہے۔تاجکستان کی وزارت داخلہ نے یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے علاقے میں ایرانی ڈرون بھیجنے کے دعوے کی تردید کردی ہے۔

دوشنبہ سے "انٹرفیکس” نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تاجکستان کی وزارت داخلہ نے اپنے ملک میں ایرانی ڈرون تیار کرنے اور انہیں یوکرین کے جنگ زدہ علاقے میں بھیجنے کے دعوے کی تردید کی ہے۔

قبل ازیں ایک بیان میں تاجکستان کی وزارت خارجہ نے روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف استعمال کیے جانے پر مبنی اپنے ملک میں ایرانی ڈرونز کی تیاری کے حوالے سے بعض بیانات کی تردید کی تھی ۔

تاجکستان کی وزارت خارجہ نے مذکورہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین میں استعمال کے لیے تاجکستان کی سرزمین میں ایرانی ڈرون کی تیاری کے حوالے سے یوکرین کے صحافی اور بلاگر "دیمتری گورڈن” کے بیان کی تردید کرتی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ تاجکستان تیسرے ممالک کو فوجی سازوسامان برآمد نہیں کرتا، اس لیے مسٹر گورڈن کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ابھی سے ایسے بیانات سے پرہیز کریں اور شائع شدہ معلومات کے صحیح ہونے کو چیک کریں۔

اس سے پہلے ازبکستان کی اسٹیٹ کمیٹی آف ڈیفنس انڈسٹریز کی جانب سے بھی اسی سے ملتا جلتا بیان جاری کیا گیا تھا جس میں اس بات کی تردید کی گئی تھی کہ یوکرین کے صحافی گورڈین کا یہ دعوی بالکل غلط ہے کہ ازبکستان کی سرزمین پر ایرانی ڈرونز کی تعمیر و پیداوار کی جا رہی ہے اور پھر ازبکستان کی وزارت خارجہ نے بھی اسی سے مشابہ بیان جاری کیا تھا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …