جمعرات , 1 دسمبر 2022

دنیا کے کئی ممالک میں انسٹا گرام سروس بند، اکاؤنٹ معطل

سان فرانسسكو: دنیا بھر کے کئی ممالک میں انسٹاگرام سروس عارضی طور پر معطل ہوگئ ہے اور لگ بھگ ہزاروں اکاؤنٹس معطل کئے گئے ہیں۔دوسری جانب انسٹاگرام نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیتے ہوئے تکنیکی خرابی پر کام شروع کردیا ہے۔

دنیا بھر کے کئی ممالک سےوابستہ ہزاروں انسٹاگرامروں نے شکایت کی ہے کہ جب وہ اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کررہے ہیں تو لکھا مل رہا ہے کہ ’آپ کا اکاؤنٹ 31 اکتوبر 2022 کو معطل کردیا گیا ہے۔‘

تاہم اکاؤنٹ معطل ہونے والے صارفین میں آئی فون کے صارفین زیادہ ہیں۔ دیگر صارفین نے کہا ہے کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کریشن ہوگیا ہے یا پھر کرپٹ دیکھا گیا ہے۔

انسٹاگرام نے اس موقع پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ماہرین اسے جاننے کی کوشش کررہے ہیں۔ انسٹاگرام انتظامیہ نے کہا ہے کہ جن افراد کو اکاؤنٹ معطل کرنے کے احکامات ملے ہیں وہ 30 روز کے اندر اندر اس سے انکار کردیں تو اکاؤنٹ بحال ہوجائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستانی صارفین گوگل پلے اسٹور کی سروسز ڈاؤن لوڈ کیوں نہیں کرسکیں گے

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جانب سے بین الاقوامی سروس فراہم کرنے …