پیر , 5 دسمبر 2022

75 سال میں بھارتی فوجیوں نے 4 لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا،رپورٹ

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ75برسوں میں چار لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ27 اکتوبر 1947 سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر سے 35 لاکھ سے زائد کشمیری آزاد جموں کشمیر، پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے 27 اکتوبر 2022 تک 96 ہزار 1سو40کشمیری شہید کیے جن میں سے7ہزار 2 سو65کو دوران حراست وحشیانہ تشدد اورجعلی مقابلوں میں شہید کیا گیا۔

بھارتی فوجیوں نے اس عرصے کے دوران 1 لاکھ 65 ہزار2 سو 93 افراد کو گرفتار کیا اور 1 لاکھ 10 ہزار 4 سو 95 مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ کیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران 22 ہزار 9 سو51 خواتین بیوہ جبکہ 1 لاکھ7 ہزار 8 سو83 بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989 سے اب تک 11ہزار 2 سو 56خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا۔

 

یہ بھی دیکھیں

تہران، عفت و حجاب کے قانون کے نفاذ کیلئے طالبات اور خواتین کا دھرنا

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے مزار پر خواتین …