جمعرات , 8 دسمبر 2022

ہونڈا بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

ٹوکیو:معروف جاپانی برینڈ ایٹلس ہونڈا نے اپنے بائیکس کی قیمتوں میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70 کی قیمت پانچ ہزار روپے کے اضافے کے بعد 121،500 روپے ہو گئی ہے۔ اس کی پرانی قیمت 1 ایک لاکھ 16 ہزار پانچ سو روپے تھی۔

اس کے علاوہ ہونڈا سی جی 125 کی قیمت میں 6 ہزار چار سو روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس کی نئی قیمت 179،900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 9 سو ہو گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

گھریلو صارفین کو ناشتے اورکھانے کے اوقات میں گیس ملے گی، سوئی ناردرن گیس

اسلام آباد: سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو ناشتے، دوپہر اوررات کے کھانے کے …