ہفتہ , 20 اپریل 2024

اناج برآمدگی معاہدے کی معطلی کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ترکیہ

انقرہ:ترک وزیر دفاع ہولوسی آکار کا کہنا ہے کہ اناج معاہدے کی معطلی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے، آج اس سلسلے میں روسی ہم منصب سے بات ہوگی۔ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ معاہدہ معطل کرنے سے کسی فریق کو فائدہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ روس گذشتہ ہفتے یوکرین سے اناج برآمد کرنے کے معاہدے سے دستبردار ہوا ہے۔اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ اس سال 22 جولائی کو ہوا تھا، یوکرین اناج برآمدگی معاہدہ کی مدت وسط نومبر میں ختم ہونا تھی۔اس معاہدے سے جنگ کے باعث یوکرینی بندرگاہوں سے رُکی ہوئی اناج برآمدگی ممکن ہوئی تھی۔

 

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …