ہفتہ , 20 اپریل 2024

ریڈزون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لےکر جائے گی۔نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن، انتخابات سےفراری اور جمہوریت دشمن ہے۔یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی،اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔

ہم نے ایم ایل -1 چھ ارب ڈالر میں ایکنک سے منظور کیا تھا،موجودہ حکومت نےتقریباً 10ارب ڈالرکردیاہے۔ریڈ زون کی 4 کلومیٹر اور 6پوش سیکٹرتک توسیع ہنگامہ آرائی کاماسٹر پلان ہے۔حکومت ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت کو عمران خان کےگلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے۔لال حویلی پرقبضے کےلیے میری لاش سےگزرناہوگا۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …