جمعرات , 1 دسمبر 2022

کویت نے صیہونی حکومت کو فوجی حملوں کے خلاف خبردار کردیا

کویت سٹی:کویت کی کابینہ نے فلسطینی شہروں بالخصوص مغربی کنارے کے دو شہروں نابلس اور رام اللہ پر قابض حکومت کے پے درپے حملوں اور اس کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ان خطرناک فوجی حملوں کے خلاف خبردار کیا، جو کہ فلسطینیوں کے لیے خطرہ ہیں۔

"خلیج اونلاین” نیوز سائٹ کے مطابق، یہ مذمت کویتی حکومت کے ہفتہ وار اجلاس میں اٹھائی گئی۔فلسطینی شہروں پر صیہونیوں کے پے در پے حملوں کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ان جارحیت کے نتائج کے ذمہ دار قابض حکومت کے اہلکار ہیں۔

کویتی کابینہ نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کے لیے فوری اقدام کرے اور امن عمل کو بحال کرنے اور ایک منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرے۔

کویت کی کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ حل بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے کی بنیاد پر مشرقی یروشلم پر مرکوز ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی ضمانت دیتا ہے۔

گذشتہ دنوں صیہونی حکومت کے فوجیوں نے مغربی کنارے کے متعدد شہروں پر بڑے پیمانے پر حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔

صہیونی افواج نے منگل کے روز شہر حبرون کے متعدد داخلی راستوں کا محاصرہ کر لیا تھا جب کہ نابلس کا محاصرہ مسلسل تیسرے ہفتے بھی جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے: امریکا

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پاکستان کا …