جمعرات , 18 اپریل 2024

آسٹریلیا میں امریکی جنگی طیاروں کی تعیناتی پر چین کا ردعمل

واشنگٹن:امریکہ نے شمالی آسٹریلیا میں ایٹمی ہتھیار حمل کرنے کی صلاحیت کے حامل اپنے بی باون جنگی طیارون کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شمالی آسٹریلیا کے شہر ڈاروین کے جنوب میں ٹینڈال ایربیس میں اس مقصد سے خصوصی تنصیبات قائم کی جا رہی ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے امریکہ کے اس فیصلے پر کہا ہے کہ دو ملکوں کے دفاع و سیکورٹی کے بہانے کسی تیسرے ملک کو نشانہ نہیں بنایا جا نا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ اس قسم کے رویے سے علاقے میں کشیدگی پھیل رہی ہےاور علاقائی امن و استحکام متاثر ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہو سکتی ہے۔

چین کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو اشتعال انگیز اقدامات اور علاقے میں کشیدگی پھیلانے کے بجائے امن و استحکام کی راہ میں قدم آگے بڑھانا اور مختلف ملکوں کے درمیان اپنا اعتماد بحال کرنا چاہئے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …