جمعرات , 8 دسمبر 2022

سعودی شہزادہ الولید ٹویٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے

ریاض / کیلیفورنیا: ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے ٹویٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سعودی شہزادہ الولید بن طلال ٹویٹر کے دوسرے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا کمپنی میں سعودی شیئرز کی مالیت 1.89ارب ڈالر ہے۔اس حوالے سے سعودی شہزادہ الولید بن طلال نے ٹویٹر پر اپنا بیان بھی جاری کیا ہے۔

دوسری جانب معروف امریکی مصنف اسٹیفن ایڈون کنگ نے ایلون مسک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ بلیو ٹک رکھنیکیلئے 20 ڈالر ماہانہ! بھاڑ میں جاؤ۔ ٹویٹر انتظامیہ کو انہیں معاوضہ دینا چاہیے، اگر اس فیس کا نفاذ ہوگیا تو وہ بھی ایئرون کی طرح ٹویٹر اکاؤنٹ بند کردیں گے۔
ایلون مسک نے اسٹیفن ایڈون کنگ کو فوری جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں بھی اپنے گھر کے بلز ادا کرنے ہوتے ہیں، ٹویٹر صرف اشتہارات پر نہیں چل سکتا۔

ایلون مسک نے نارض صارف کی ناراضگی دور کرنے کی خاطر سوال کیا کہ اگر یہ فیس آٹھ ڈالر کر دی جائے تو؟ فیس کے نفاذ سے قبل اس کی طویل وضاحت پیش کروں گا۔ یہ اقدام جعلی اکاؤنٹس اور ٹرول کو شکست دینے کا واحد طریقہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

روسی پاور پلانٹ پر حملے جوہری دہشت گردی ہے:روسی وزیر دفاع

ماسکو:روسی وزیر دفاع نے کہا کہ ماسکو یوکرائنی فوج کے زاپوریزہیا جوہری پاور پلانٹ پر …