ہفتہ , 20 اپریل 2024

سری لنکا کے ہاتھوں شکست،افغانستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

پرتھ:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے اہم میچ میں افغانستان کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم گروپ میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ جس کے ساتھ ہی افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ افغانستان ایونٹ سے آوٹ ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔

میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔افغان بیٹر رحمٰن اللّٰہ گرباز نے 28 اور عثمان غنی نے 27 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکن اسپنر ونندو ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سری لنکا نے145 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بیٹر دھنن جیا دی سلوا 66 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

واضح ر ہے گروپ اے میں شامل افغانستان نے اب تک 4 میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔ افغانستان دو میچ ہارا اور دو بارش کی وجہ سے ختم ہوئے جس پر 2 پوائنٹس ملے۔

گروپ اے میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے پہلے ہی 5،5 پوائنٹس ہو چکے ہیں۔ افغانستان5واں میچ جیت لے تو بھی اس کے ٹوٹل 4 پوائنٹس ہوں گے جس کے باعث افغانستان کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …