بدھ , 24 اپریل 2024

آئی جی پولیس فیصل شہکار اقوام متحدہ پولیس کے ایڈوائزر مقرر

نیویارک: پاکستان کے انسپکٹر جنرل پولیس فیصل شہکار کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئیترس کی جانب سے اقوام متحدہ کی پولیس ڈویژن کا ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے. وہ جلد اقوام متحدہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے. فیصل شہکار آجکل پنجاب کے آئی جی پولیس کے طور پر کام کر رہے ہیں.

پنجاب یونیورسٹی سے سیاسیات اور لندن یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کی ڈگری رکھنے والے فیصل شہکار اقوام متحدہ کے مختلف مشنز میں نو سال خدمات سرانجام دینے سمیت پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کا 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں.

اقوام متحدہ کے پولیس ڈویژن نے پاکستانی پولیس آفیسر فیصل شہکار کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ انکا وسیع تجربہ اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا کہ اقوام متحدہ پولیس ڈویژن کو درپیش چیلنجز کو احن طریقے سے نمٹا جا سکے. فیصل شہکار کی تعیناتی پرتگال کے لوئس کیریلو کی اقوام متحدہ میں مدت ختم ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …