ہفتہ , 20 اپریل 2024

سابق امریکی صدر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا

واشنگٹن:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس ریٹرن کانگریس کمیٹی کو دینے سے متعلق عدالتی فیصلے کو معطل کردیا۔گزشتہ ہفتے فیڈرل اپیل کورٹ نے آئی آر ایس کو دستاویزات کمیٹی کو دینے کی اجازت دی تھی۔

حکم سے 8 نومبر کے مڈٹرم الیکشن سے پہلے دستاویزات جاری ہونے کی راہ ہموار ہوئی تھی جبکہ اپیل کورٹ کے فیصلے کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ میں ایمرجنسی اپیل دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے کہا جب تک میرٹ پر حکم کے لیے درکار معلومات موجود نہ ہوں فیصلہ معطل رہے گا۔ایوان کی کمیٹی 10نومبر تک اپنے دلائل کے فوری بعد فیصلہ سنائے۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …